Episode 29 part (2)�💖محبت میں جلتے دل�💖

Episode 29 part (2)�💖محبت میں جلتے دل�💖

ناول📚

💖🔥 محبت میں جلتے دل🔥💖

رائیٹر ✍️مشی علی شاہ🫰

 

Episode 29 part (2)

 

۔ سو۔۔۔۔۔سوری زیادہ تو نہیں لگی دریاب نے فوراً کہا ۔۔۔۔ اتنی بھوک لگی تھی میری انگلی کھا گئے آپ قندیل رونی صورت بنائے روانی میں بول گئی جبکہ قندیل کی بات سن کر سب کو ہنسی کا دورہ پڑ گیا ۔۔۔ دریاب اپنی ہنسی ضبط کر گیا قندیل کی انگلی سرخ ہو چکی تھی اور انکھیں تھی برسنے کے لیے تیار تھی آپی میک اپ خراب ہو جائے گا رونا نہیں صبا نے ہنسی روکتے ہوئے قندیل کو یاد دلایا تو وہ منہ بنائے دریاب کو دیکھتی رہ گئی ۔۔۔۔۔۔ یار سچ میں جان بوجھ کر نہیں کیا سوری دریاب نے آہستگی سے قندیل کی انگلی کو اپنی انگلی کے پوروں سے سہلاتے ہوئے کہا ویسے دریاب بھائی کیا ویڈیو بنی ہے میں ابھی شاہ ویر بھائی کو دکھا کر آتا ہوں فائز نے ہنستے ہوئے کہا۔۔۔۔۔ فائز۔۔۔۔ دریاب نے گھورا تو وہ دبی ہنسی ہنسنے لگا ، دریاب میرا پیٹ بھر گیا ہے تم دونوں کھاؤ کھانا ۔۔۔۔۔ در ثمین نے کہا مجھے بھی نہیں کھانا قندیل نے منہ بناتے ہوئے آہستگی سے کہا۔۔۔۔۔ مجھے بھوک لگی ہے مجھے تو کھلا دو سکون جاناں دریاب نے قندیل کی طرف جھکتے ہوئے کہا جو صرف اس نے سنا قندیل اپنی انگلی کے درد کو نظر انداز کرتے ہوئے لقمہ بنا کر اسے کھلانے لگی ، دریاب گہری نظروں سے قندیل کا جائزہ لے رہا تھا جبکہ قندیل سب کے سامنے پزل ہورہی تھی اب کی بار دریاب بہت احتیاط سے لقمے کھا رہا تھا چھ سات لقموں کے بعد دریاب نے قندیل کو روک دیا تھا قندیل نے ٹشو پیپر سے ہاتھ صاف کئے فائز یار ۔۔۔۔ بابر کو بلاؤ یہ ٹرالی کو لے کر جاؤ اور اعجاز ماموں کو بھی لے آنا ۔۔۔۔۔ دریاب نے فائز کو اواز دے کر ہدایت دی ، لیڈیز ایریا میں بیٹھی تمام لیڈیز دریاب کی قندیل کے لیے محبت کو دیکھ کر اس کی قسمت کو داد دے رہی تھی۔۔۔۔۔

 

 

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *