ناول

محبت میں جلتے دل

رائیٹر
مشی علی شاہ
Episode 17 part (2)
شاہ ویر اس وقت اپنے آفس میں چائے کا کپ دائیں ہاتھ میں تھامے بیٹھا تھا اسکی سوچوں کا مرکز سات سمندر پار در ثمین تھی ۔۔۔۔ وہ در ثمین جو اس سے عشق کرتی ہے مگر اب وہ اسکی محبت کو سمجھ نہیں رہی تھی ، شاہ ویر جب سے یہاں آیا تھا وہ اپنے اور در ثمین کے رشتے کو لیکر پریشان تھا ۔۔۔۔۔۔وہ چاہتا تھا در ثمین اسکو اور اسکی محبت کو قبول کرلے ۔۔۔۔۔۔در ثمین تو مجھے اب سمجھ نہیں رہی لگتا ہے اب مجھے بھی جان سے ہی بات کرنی ہی پڑے گی کیونکہ وہی ہیں جو مجھے بھی اور میری بات کو بھی سمجھیں گی ۔۔۔۔ شاہ ویر نے چائے پیتے ہوئے سوچا سر کلائنٹ آگئے ہیں۔۔۔۔ سکریٹری نے شاہ ویر کے آفس کا دروازہ ناک کر کے اندر آ کر کہا ، سکریٹری کی آواز نے شاہ ویر کو سوچوں کے بھنور سے باہر نکالا ، گڈ امتیاز انہیں میٹنگ روم میں لے کر چلو کافی ، چائے سرو کرو ، میں دس منٹ میں آتا ہوں شاہ ویر نے گھڑی میں ٹائم دیکھتے ہوئے کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج نجانے کیوں قندیل کو دریاب کی نظریں خود پر محسوس ہو رہی تھی ۔۔۔۔ شاید وہ کچھ کہنا چاہتا تھا پر اپنی ایگو کی وجہ سے کہہ نہیں پا رہا تھا ، قندیل بھی کہاں اسانی سے دریاب کو بلوائے بغیر رہ سکتی تھی ۔۔۔۔ کیا ہوا میرے چہرے پر کچھ لگا ہے کیا قندیل نے دوپٹے سے اپنا چہرہ صاف کرتے ہوئے معصومیت سے کہا ۔۔۔۔ نہیں تو دریاب نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے کہا ، تو آپ بار بار کیا دیکھ رہے ہیں ، کوئی بات ہے یا کچھ بولنا ہے تو آپ بتا دیں ، قندیل نے ہنسی دباتے ہوئے کہا ، اسے کیسے پتہ چلا مجھے کچھ بات کرنی ہے بہت تیز ہے ، دریاب نے اپنے دل میں سوچا ۔۔۔۔۔ کیا سوچ رہے آپ قندیل نے دوبارہ کہا ، ہاں وہ قندیل میرے کچھ فرینڈز اپنی وائف کے ساتھ آنا چاہ رہے جب سے ہم یہاں آئے کواٹرز میں ، اصل میں وہ مجھ سے شادی کی دعوت مطلب ٹریٹ مانگ رہے تھے اور ان کی وائف بھی تم سے ملنا
چاہتی تھی ۔۔۔۔۔ میں انکو باہر ہوٹل کا کافی بار کہہ چکا مگر وہ گھر آنا چاہتے تمھارے ہاتھ کا کھانا کھانا چاہتے ، دریاب بات ہی کررہا تھا قندیل نے بات کاٹی ۔۔۔۔
آپ نے کیا کہا انکو ۔۔۔۔۔ آپ نے پہلے کیوں نہیں بتایا اس بارے میں مجھے ۔۔۔۔۔ ٹھیک ہے پھر کل سنڈے آپ آج رات اپنے فرینڈ کو انوائیٹ کر لیں قندیل نے خوش ہوکر دریاب کی بات کاٹتے ہوئے کہا ، اتنی جلدی سب کچھ ارینج ہو جائے گا آر یو شیور are you sure اگلے سنڈے بلا لیں گے ۔۔۔۔ دریاب نے حیران ہوتے ہوئے کہا ،جی جی میں کر لوگی ہاں تقریبا بس مینیو کے حساب سے کل آپ مارٹ سے سامان اور کچھ گفٹ لے آئیے گا میں آپ کو لسٹ بنا کر دے دو گی ، قندیل نے یقین دلاتے ہوئے کہا ، کیا کیا بنوانا ہے آپ بتائیں ، میں سب کچھ بنالیتی ہوں ، قندیل پین اور ڈائری لے کر دریاب کے پاس آ کر صوفے پر بیٹھ گئی ۔۔۔۔ چائنیز رائس چکن روسٹ ، گرین کڑاہی ، پراٹھے ، رائتا , سلاد ۔۔۔۔ وائٹ کوفتے اور بچوں کے لیے میکرونی ، سینڈوچ , میٹھے میں فروٹ ٹرائفل اور رس گلے زیادہ تو نہیں ہو گیا اتنا سب کچھ بنا لو گی نا ۔۔۔۔۔۔ دریاب نے فوراً کہا ، ایک لمحے کے لیے تو قندیل حیران ہو کر رہ گئی کہ وہ یہ سب کیسے کرے گی ، لیکن پھر دریاب کی خوشی کا سوچ کر مسکراتے ہوئے اثبات میں سر ہلا کر رہ گئی ۔۔۔۔۔تین فرینڈز ہیں میرے اور انکی وائف ، تین چار بچے ، اب اچھے سے سوچ کر بتاؤ بلانا ہے یا نہیں ۔۔۔۔۔ دریاب نے قندیل کا چہرہ دیکھتے ہوئے کہا ، ہاں ۔۔۔۔۔ہاں میں بنا لوں گی اتنا تو بھروسہ رکھنا چاہیے ناں ، آپ کو اپنی بیوی پر قندیل نے منہ بناتے ہوئے کہا ۔۔۔۔۔ قندیل کی بات سن کر دریاب کا قہقہہ بلند ہوا ، دریاب کو ڈر تھا کہ قندیل اسکی بات نہیں مانے گی ۔۔۔۔۔۔ویسے بھی اس نے قندیل کے لئے شادی کے دن سے اب تک کیا کیا ہے جو وہ اسکا مان رکھے ، قندیل سے بات کرنے سے پہلے تک دریاب شش و پنج میں مبتلا تھا۔۔۔۔۔۔۔ چلو لسٹ بناتے ہیں ، دریاب نے مسکراتے ہوئے قندیل کو دیکھ کر کہا تو وہ دونوں ملکر لسٹ بنانے میں مصروف ہوگئے۔۔۔۔
بی جان وہ ۔۔۔۔۔ وہ میں کہنا چاہ رہا تھا کہ آپ چاہتی تھی نا کہ میرے پاکستان آنے کے بعد درے کی رخصتی کر دی جائے تو میں۔۔۔۔۔۔ میں میرا مطلب ہے آپ سب تیاریاں کر لے دس دن بعد میری واپسی شاہ ویر نے آخر کار بی جان سے اپنے دل کی بات کہہ ڈالی ۔۔۔۔۔ بی جان کی جان ۔۔۔۔۔ تم تو تین ماہ بعد آنے والے تھے اب تو صرف دو ماہ ہی ہوئے ہیں اس میں دو دن کم ہے ۔۔۔۔۔ بی جان نے پریشان ہوتے ہوئے کہا ، اب بی جان کو کیا اور کیسے بتاؤ کہ درے کے لیے میں نے تین مہینوں کا کام دو مہینے میں ختم کیا ، شاہ ویر نے دل میں سوچا۔۔۔۔ جی بی جان بس وہ شاہ ویر نے ادھورا جملہ چھوڑا تھا ۔۔۔۔۔۔ تو پھر بیٹا تم آ جاؤ خیریت سے اللہ تعالی اپنے حفظ و امان میں رکھے ابی جان مسکرا کر کہا ۔۔۔۔۔ قندیل میں مارکیٹ جارہا ہوں ، تمھیں اپنے لئے کچھ منگوانا ہے دریاب نے کچن میں آ کر پوچھا ۔۔۔۔۔۔ نہیں ، مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں آپ بس لسٹ کا سارا سامان لے آئیے گا قندیل نے نظریں جھکائے ہی کہا ، پکا کچھ بھی نہیں منگوانا دریاب نے ایک ایک لفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ، ہاں جی قندیل نے خود کو مصروف ظاہر کیا ۔۔۔۔۔۔۔ دو مہینے مکمل ہوچکے ہیں ہماری شادی تم نے ایک روپے کا بھی میرا خرچہ نہیں کروایا ، جب بھی کچھ لانے کا کہوں منع کر دیتی ہو۔۔۔۔ یار بندے کو احساس تو دلاؤ کہ اسکی ایک عدد بیوی ہے اور اسکے سو خرچے ہیں ، بڑے بزرگوں کی کہاوت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دریاب نے ہنسی دباتے ہوئے کہا ایسی بات تو آپ نے مجھے کب شوہر ہونے کا احساس دلایا ، قندیل نے روانی میں کہہ دیا تھا لیکن جب اپنی صاف گوئی اور چلتی زبان کی غلطی اور دریاب کی خود پر نظروں کا احساس ہوا تو وہ فوراً کچن سے کھسک گئی۔۔۔۔۔۔۔۔
واقعی قندیل صحیح کہہ رہی ہے اگر اس نے مجھ سے کبھی کچھ مانگا نہیں تو میں نے بھی اسے کبھی کچھ لاکر دیا ہی نہیں ، ہمارے رشتے کی نوعیت ہمیں ایک دوسرے سے دور کیے ہوئے ہیں مگر باقی چیزیں تو ہم دونوں کے درمیان نارمل کپل کی طرح ہی ہونی چاہیے دریاب نے دل میں سوچا اور مارکیٹ جانے کے لیے نیچے سیڑھیوں کا رخ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔ دریاب لسٹ کے حساب سے تمام گروسری کا سامان اور گفٹ لے چکا تھا ۔۔۔۔۔۔ اب وہ لیڈیز شاپنگ ایریا میں کھڑا تھا پہلی بار ، اس کو عجیب تو لگ رہا کیونکہ اس نے کبھی لیڈیز کی شاپنگ کرنا تو دور کبھی فیملی ساتھ شاپنگ پر آیا بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔ اور اب قندیل کے لیے وہ اس مقام پر کھڑا تھا ، بہت ساری لیڈیز اسکو مڑ مڑ کر دیکھ رہی تھی ، کہ اتنا حسین خوبرو شخص آخر آیا کس کے ساتھ ۔۔۔۔ السلام علیکم سر میں آپکی کیا ہیلپ کرسکتی ، آپ کو کلاتھ ، پرفیوم ، واچ ، سینڈلز ، جیولری ، لیڈیز گفٹ ، عبایا ۔۔۔۔۔۔۔۔ وعلیکم السلام ، سب کچھ لینا ہے مجھے اپنی وائف کے لئے ، دریاب نے سلز گرل کی بات کاٹتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔ اوکے سر آپ ہمارے اسپیشل کسٹمر ہے آپ یہاں آ جائے ۔۔۔۔۔ سیلز گرل نے ایک ایک کرکے دریاب کی پسند کی تمام شاپنگ دکھائی اور پیک کرواتی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔ لیڈیز شاپنگ دیکھ کر دریاب خود حیران تھا ، اسکو تو لگا تھا بس کچھ ہی ضروری سامان ہوگا ، اب اسکی اچھے سے آنکھیں کھل گئی تھی۔۔۔۔۔۔ قندیل کے دو سوٹ جسمیں ایک فراک اور ایک شلوار سوٹ دونوں ہی فینسی تھے ، عبایا ، چادر ، دو سینڈلز ، لائٹ سی جیولری کپڑوں ساتھ میچنگ ، چوڑیاں ، کنگن ، واچ ، نفیس نازک سی پائل ، ہئیر کلپ ، ہیئر بینڈز ، میک اپ کا کچھ سامان جیسے لپ اسٹک ، فاؤنڈیشن ، مسکارا ، لائنر ، ہائی لائٹر ، اسٹک ، فیس شائنر ، بلش کِٹ ، آئی شیڈز کِٹ ، آئی برو اور لپ پینسل ، پرفیوم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔